تلنگانہ

تلنگانہ کے ملوگو ضلع میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے مسلم خاندان سمیت 8 افراد میں 5 کی نعشیں برآمد

ورنگل _ 28 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں گزشتہ روز ملوگو ضلع کے  ایٹو نگرم منڈل میں ندی کے سیلابی پانی میں بہہ جانے والے مسلم خاندان کے چار افراد سمیت 8 افراد میں 5 کی نعشیں آج برآمد ہوئیں

آج جمعہ کی صبح، این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے ایٹو نگرم منڈل کے ڈوڈلا-ملیال گاؤں کے درمیان جمپنا ندی کے سیلابی پانی میں بہہ جانے والے آٹھ لاپتہ افراد میں سے پانچ کی نعشیں برآمد کیں۔ باقی تین کی تلاش جاری ہے۔

 

جمعرات کی صبح ندی میں سیلاب بڑھ گیا تھا اور اچانک جمپنا ندی کا  پشتہ ٹوٹ گیا اور سیلاب کونڈئی گاؤں تک پہنچ گیا۔ گاؤں میں سیلابی پانی میں پھنس جانے والے افراد کو  محفوظ مقامات منتقل کرنے کے دوران آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے تھے ۔ جن میں مسلم خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد رشید، شریف، اظہر ، محبوب خان اور چار دیگر افراد  بہہ گئے تھے

 

این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جمعرات کی دوپہر سے ان تمام کو تلاش کر رہی تھی ۔ جمعرات کی رات تلاشی کی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ تاہم ان میں 5 نعشیں جمعہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں برآمد ہوئیں ۔ برآمد ہونے والی نعشوں کی شناخت مجید ، شریف، راشد اور ساماکا کے نام سے ہوئی ہے۔ پانچویں لاش کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ مجید اور شریف کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ مزید تین کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ جمعہ کی دوپہر سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے تیار ہے۔ کچھ دیر پہلے فوج کا ایک ہیلی کاپٹر ملوگو ضلع کے ایٹو نگرم علاقے میں پہنچا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button