تلنگانہ

ہارٹ اٹیک سے انٹر کی طالبہ کی موت۔ تلنگانہ کے وقار آباد میں واقعہ

حیدرآباد: ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں پیش آیا۔ کتہ گڑی میں واقع گرو کل اسکول پرنسپل اپرنا نے بتایا کہ 16 سالہ نندنی نامی طالبہ کا تعلق پوڈور منڈل کے بکارم موضع سے تھا۔ وہ وقار اباد مستقر میں واقع کتہ گڑی سوشل ویلفیئر گروکل اسکول میں انٹرمیڈیٹ سال اول میں زیر تعلیم تھی۔

 

 

 

جمعرات کی صبح نندنی کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی اسے ہاسٹل کا عملہ فوری طور پر لے کر وقار اباد گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے بعدمائنہ اسے مردہ قرار دیا۔ پرنسپل اپرنا کے مطابق ڈاکٹرس نے اس بات کی تصدیق کی کہ طالبہ کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔اس سلسلے میں طالبہ کے گھر والوں کی شکایت پر وقار خباد پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button