تلنگانہ

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: دیپک ریڈی بی جے پی کے امیدوار 

حیدرآباد کے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدوار کے طور پر دیپک ریڈی کو باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اس نشست پر بی جے پی کے لئے کئی قایدین کے نام زیر غور تھے جن میں کیرتی ریڈی، ویرپانی اور وکرم گوڈ شامل تھے، لیکن پارٹی قیادت نے دیپک ریڈی کے حق میں فیصلہ کیا۔

 

واضح رہے کہ 2023 کی اسمبلی انتخاب میں دیپک ریڈی جوبلی ہلز سے مقابلہ کر کے تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ فی الحال وہ بی جے پی کے مرکزی ضلع صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

بی جے پی کے امیدوار کے اعلان کے بعد تین بڑی پارٹیوں کے امیدواروں کی فہرست مکمل ہو گئی ہے: کانگریس کی جانب سے نوین یادو اور بی آر ایس سے ماگانتی سنیتا اس انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button