اسپشل اسٹوری

امریکہ پہنچنے والی پُراسرار خاتون اچانک ایرپورٹ سے غائب – جانیے ویڈیو کی حقیقت

امریکہ پہنچنے والی پُراسرار خاتون اچانک ایرپورٹ سے سامان کے ساتھ غائب ہوگئی ۔حال ہی میں نیویارک کے جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ایرپورٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ایک خاتون پورے اعتماد کے ساتھ ’ٹورینزا‘ (Torenza) نامی ملک کا پاسپورٹ دکھاتی نظر آئی — ایسا ملک جو کسی نقشے یا سرکاری ریکارڈ میں موجود نہیں۔

 

ویڈیو میں خاتون ٹوکیو سے پہنچنے کے بعد امیگریشن کے دوران بتاتی ہے کہ ٹورینزا قفقاز کے علاقے میں واقع ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید ہنگامہ کھڑا کر دیا اور کئی قیاس آرائیاں جنم لیں، جن میں ڈیپ فیک، متوازی دنیا کے نظریات اور مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ جعلی خبریں شامل ہیں۔

 

تاہم، حقائق یہ ہیں کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے۔ ایلوں مسک کی معاونت سے تیار کردہ فیکٹ چیکنگ سسٹم Grok کے مطابق: “JFK میں ’ٹورینزا‘ پاسپورٹ والی خاتون کی یہ وائرل کہانی ایک مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ جعلی ویڈیو ہے،

 

جو پرانی شہری داستان ’مین فرام ٹاؤریڈ‘ سے متاثر ہے۔ کسی بھی سرکاری ریکارڈ یا مستند خبر نے اسے تصدیق نہیں کی۔ یہ ویڈیو 1954 کی مشہور کہانی ’مین فرام ٹاؤریڈ‘ کی یاد تازہ کراتی ہے۔ اس واقعے میں ٹوکیو کے ہنیڈا ایئرپورٹ پر ایک یورپی شخص نے خود کو ٹاؤریڈ ملک کا شہری بتایا، جو دنیا میں کہیں موجود نہیں تھا۔

 

اس کا پاسپورٹ اصلی لگتا تھا اور اس میں کئی حقیقی ممالک کے اسٹیمپس شامل تھے۔ تاہم، اگلی صبح وہ شخص اور اس کی تمام اشیاء غائب ہو گئی تھیں، اور ہوٹل کا کمرہ اندر سے بند تھا۔

 

ٹورینزا پاسپورٹ ویمن” کی ویڈیو ایک فرضی اور مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ کہانی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یہ واقعہ حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ ایک انٹرنیٹ افسانہ ہے، جو قدیم شہری داستانوں اور آج کی AI ٹیکنالوجی کے امتزاج کی جدید شکل پیش کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button