انٹر نیشنل

کولمبیا میں طیارہ حادثہ، 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

برآعظم جنوبی امریکہ کے ملک  کولمبیا میں  ایک خوفناک طیارہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ایئر فورس کا طیارہ، جو فوجیوں کو لے جا رہا تھا،  پوٹو مایو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس ملک کے وزیر دفاع   کے مطابق حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا۔

 

حادثے کے فوراً بعد طیارہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ حادثے کے وقت طیارے میں 100 سے زائد افراد موجود ہونے کی اطلاع ہے۔

 

ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button