جرائم و حادثات

خاتون ٹیچر سے رشوت قبول کرتے ہوئے ڈی ای او رنگے ہاتھوں پکڑا گیا – تلنگانہ کے محبوب نگر میں واقعہ

تلنگانہ کے محبوب نگر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رویندر کو جمعرات کے روز اے سی بی کے عہدیداروں نے ایک خاتون ٹیچر سے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، خاتون ٹیچر نے اپنی سینیارٹی کو یقینی بنانے کے لیے کئی بار ڈی ای او سے درخواست کی تھی، تاہم ڈی ای او رویندر نے اس معاملے میں انصاف دلانے کے لیے 50,000 روپے رشوت طلب کی۔

اس پر خاتون ٹیچر نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اے سی بی ڈی ایس پی کرشنا گوڑ سے رابطہ کیا۔ اے سی بی کے عہدیداروں کی ہدایت پر جمعرات کی صبح، خاتون ٹیچر نے محبوب نگر کے سری نیواس کالونی میں واقع ڈی ای او رویندر کے گھر پہنچی اور جب وہ اسے 50,000 روپے دے رہی تھی  تو ڈی ایس پی کرشنا گوڑ اور ان کی ٹیم نے رویندر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ بعد میں عہدیداروں نے رشوت کی رقم اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button