جرائم و حادثات

تلنگانہ۔ ڈپٹی تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ منچریال ضلع کے کوٹہ پلی منڈل کے راجارام گاؤں میں ایک کسان سے پٹہ پاس بُک جاری کرنے کے لیے رشوت طلب کرنے پر محکمہ انسدادِ رشوت ستانی  کے اہلکاروں نے نائب تحصیلدار اور اٹینڈر کو جمعہ کے روز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق لکشمیہ نامی کسان کی 20 گنٹہ زمین ہے لیکن آدھار کارڈ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اُس کی زمین کے لیے پٹہ پاس بُک جاری نہیں ہو سکی جب اس کا بیٹا ڈپٹی تحصیلدار نوین سے رجوع ہوا تو نوین نے کہا کہ 15 ہزار روپے رشوت دینے پر ہی پٹہ پاس بُک دی جائے گی۔ بعد ازاں معاملہ 10 ہزار روپے میں طے پایا اور یہ رقم وہاں موجود اٹینڈر انجنا کو دینے کی ہدایت دی گئی۔

 

جیسے ہی ڈپٹی تحصیلدار نوین رشوت کی رقم اٹینڈر سے وصول کر رہا تھا اے سی بی کے حکام نے اُسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button