تلنگانہ

تلنگانہ کی ترقی میری زندگی کا اولین فریضہ ہے۔مکتھل کے جلسہ عام سے وزیراعلی ریونت ریڈی کا خطاب

تلنگانہ ریاست کی ترقی میری زندگی کا اولین فریضہ ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی ۔

 

مکتھل ۔ تیلنگانہ وزیر اعلی ریونت ریڈی صاحب نے بذریعہ ہیلی کاپٹر حیدراباد تا مکتھل اپنے مقررہ وقت کے مطابق پہنچ کر سیدھے مکتھل بس اسٹیشن کے روبرو واقع انجنیا سوامی مندر میں خصوصی پوجا انجام دی۔

بعد ازاں وزیراعلی نے مکتھل تا نارائن پیٹ سڑک کی کاموں کی سنگ بنیاد رکھی ۔بعد ازاں 250 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ انٹیگریٹڈ انگ انڈیا اسکول کی سنگ بنیاد رکھی۔بات عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

 

وزیر تلنگانہ وہ رکن اسمبلی مکتھل واکٹی سری ہری نے اپنے خطاب سے پہلے وزیراعلی کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ تیلنگانہ وزیر وہ رکن اسمبلی واکٹی سری ہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ محبوب نگر متحد ضلع اس وقت ترقیاتی کاموں کی طرف گامزن ہے جس میں خاص کر مکتھل ۔نارائن پیٹ ۔کوڑنگل لفٹ اریگیشن پراجیکٹ کا تذکرہ کیا جس نے تین ہزار900 ایکڑ اراضی کو پانی فراہم کرنے کے لیے 50 ہزار کروڑ روپیے کے بجٹ سے کام شروع کیا جا رہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اٹکور منڈل اور اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں کسان آپاشی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھے آج وہاں کی زمینوں کو بھی پانی دستیاب ہوگا۔اسی کے ساتھ مکھتل کا نارائن پیٹ سڑک کی توسیع کاموں کے شروعات پر انہوں نے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا اور انٹیگریٹڈ اسکول مکتھل میں قائم کرنے پر بھی انہوں نے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔

بعد اذاں تلنگانہ وزیر جوبلی کرشنا نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے پرجا پا لانا کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارائن پیٹ محبوب نگر کورنگل مکھتل یہ علاقے غیر ترقی یافتہ علاقے کہلا کہلائے جا رہے تھے مگر جب سے ریونت ریڈی کی سرکار ائی ہے تب سے اس علاقوں پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ بی ار ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جوبلی ہلز الیکشن کے وقت کے ٹی ار کہہ رہے تھے کہ دو سالہ دور میں کانگریس حکومت عوام کو فلاح و بہبودی اسکیم پہنچانے سے قاصر ہے مگر عوام نے تلنگانہ کانگریس حکومت پر بھروسہ بتاتے ہوئے جوبلی ہلز الیکشن میں 20ہزار سے زیادہ ووٹوں کے ذریعے کانگریس امیدوار کو کامیاب کیا۔

بعد ازاں تیلنگانہ وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس حکومت ہر وقت عوام کے لیے فلاحی وہ بہبودی اسکیمات کے ذریعے فائدہ پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ انے والے گرام پنچایت و بلدیاتی الیکشن میں کانگریس امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کی اپیل کی ۔

بعد ازاں عوام نے پرجوش انداز میں وزیراعلی ریونت ریڈی کا خطاب کے لیے استقبال کیا۔

وزیراعلی تیلنگانہ عالی جناب ریونت ر یڈی نے اپنے خطاب سے پہلے تمام متحدہ ضلع عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھاری اکثریت کے ساتھ اسمبلی الیکشن میں کانگرس کو کامیاب کیا۔

اس کے بعد وزیراعلی نے کہا کہ متحدہ محبوب نگر ضلع تلنگانہ میں ایک غیر ترقی یافتی ضلع شمار کیا جاتا تھا۔ جب سے متحدہ محبوب نگر ضلع سے وزیراعلی ریونت ریڈی نے اپنی ذمہ داری سنبھالی ہے تب سے وہ پوری ریاست کے ساتھ ساتھ اپنے متحدہ محبوب نگر ضلع کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔بارہا مرتبہ کسانوں کو آپاشی کے لیے گزشتہ حکومتیں سہولیت نہ پہنچا سکی جبکہ پہلی مرتبہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے نارائن پیٹ۔ کوڑنگل لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کے ذریعے بہت بڑی زمین کو سیراب کرنے جا رہی ہے جو کہ یہ کام 10 سال تک دوسری حکومتوں نے نہیں کیا۔ نارائن پیٹ کورنگل لفٹ انرگیشن پروجیکٹ میں کسانوں کی زمین کے لیے جو رقم مختص کی گئی تھی 14 لاکھ فی ایکڑ سے بڑھا کر 20 لاکھ فی ایکڑ کر دی گئی۔مزید کہا کہ یہ لفٹ اریگیشن پروجیکٹ بہت جلد شروعات ہونے جا رہی ہے انے والے تین سالوں کے اندر اس پراجیکٹ کو تکمیل کر لیا جائے گا۔جبکہ انہوں نےکہا کہ کانگریس حکومت نے جو ترقیاتی کام کیے ہیں اس کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے 25 ایکڑ اراضی پر 200 کروڑ روپے کے ساتھ انگ انڈیا انٹیگریٹڈ اسکول کی شروعات ہونے جا رہی ہے۔

 

بعد ازاں انہوں نے کہا کہ بہت جلد محبوب نگر تھا جڑ چرلہ کے درمیان ایک ائی ائی ٹی کالج کی بھی شروعات ہونے جا رہی ہے تاکہ ہمارے بچے تعلیم حاصل کرنے کے لیے دور مقامات کا دورہ کرنا نہ پڑے۔وزیراعلی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بس فری اسکیم کے ذریعے خواتین کی مدد کی،نئے راشن کارڈ جو کہ گزشتہ حکومت نے عوام کو 10 سال تک انتظار کرنا پڑا مگر ہم نے مختصر وقت میں نئے راشن کارڈز کا اجراء کیا اور راشن میں باریک چاول دستیاب ہو رہے ہیں،مزید کہا کہ کرنٹ بل کو فری کیا گیا ۔ریاست بھر میں بہت سے مقامات پر خواتین کے لیے پٹرول پمپ لگائے گئے،ایک ہزار بس کی اونرشپ خواتین کو دی گئی۔ہائی ٹیک سٹی پر خواتین کے تجارتی مرکز شروع ہونے جا رہا ہے،گزشتہ حکومتوں نے تیلنگانہ میں بی سی ذات کو کوئی خاص توجہ نہیں دی تھی جبکہ کانگریس حکومت نے خاص توجہ دیتے ہوئے مکتھل رکن اسمبلی واکٹی سری ہری کو تیلنگانہ کبینٹ میں جگہ دی۔اسی کے ساتھ ساتھ مچھلیوں کی افزائش پر بھی بہت سی اسکیمات شروع کی گئیں۔وزیراعلی نے اخر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیلنگانہ میں بہت جلد فلاحی و بہبودی اسکیمات شروع ہونے والی ہیں۔کانگرس پارٹی کا اولین فریضہ ہے کہ وہ تلنگانہ کو دوسرے ترقی یافتہ ممالک سے تقابل کر رہے ہیں اخر میں وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ انے والے گرام پنچایت و بلدیائی الیکشن میں قابل کانگریس امیدوار کا انتخاب کرتے ہوئے اپنا قیمتی وٹ دے کر بھاری ووٹوں کے ساتھ کامیابی دلوانی کی اپیل کی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ۔اس موقع پر تیلنگانہ وزراء ،واکٹی سری ہری،جو پلی کرشنا،کومٹ ریڈی ویکٹ ریڈی،رکن اسمبلی محبوب نگر این ایم سری نواس ،وہ دیگر کانگرس قائدین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button