تلنگانہ

کانگریس میں شامل ہونے پر سابق اسپیکر سرینواس ریڈی کی قیامگاہ کے سامنے بی آر ایس قائدین کا دھرنا _ کانگریس کارکنوں کے ساتھ جھڑپ ؛ کئی قائدین بشمول بلکاسمن گرفتار

حیدرآباد _ 21 جون ( اردولیکس) سابق اسپیکر اور بانسواڑہ کے ایم ایل اے پوچارام سرینواس ریڈی کی رہائش گاہ پر شدید کشیدگی پائی گئی۔ جمعہ کی صبح چیف منسٹر ریونت ریڈی وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی کے ساتھ بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں سرینواس ریڈی کی رہائش گاہ گئے۔ اس موقع پر انہیں کانگریس پارٹی میں مدعو کیا جس پر سرینواس ریڈی اہنے فرزند کے ساتھ مل کر کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ۔

 

سابق اسپیکر کی کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد بی آر ایس کیے سابق ایم ایل اے بلکا سمن پارٹی لیڈروں کے ساتھ وہاں گئیں اور سرینواس ریڈی کی قیامگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔

 

بی آر ایس قائدین کو رہائش گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ جس پر پولیس اور بی آر ایس لیڈروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔وہاں موجود کانگریس کارکنوں نے  بی آر ایس لیڈروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔بالکاسمن، جی سرینواس یادو، بالاراجو یادو، راکیش کمار اور دیگر پارٹی قائدین کو پولس نے حراست میں لے لیا اور انھیں بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن لے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button