تلنگانہ
اوورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن کی جانب سے 10 جولائی کو طلبہ، کھلاڑیوں اور پروفیشنلس میں ایوارڈس کی تقسیم

حیدرآباد۔7جولائی (راست) اوورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن کی جانب سے مختلف شعبوں بشمول تعلیم اور اسپورٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں TAP24 ایوارڈس دیے جائیں گے۔ یہ تقریب 10جولائی 2024ء کو دن کے 2.30 بجے سے شام 7 بجے تک سورانا آڈیٹوریم، فیڈریشن آف تلنگانہ چیمبرس اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف ٹی سی سی آئی) ریڈ ہلز میں ہوگی۔ اس موقع پر ریاست کا نام روشن کرنے والے ایک شخص کو تلنگانہ نوبل پرائز بھی پیش کیا جائے گا۔
ایوارڈ تقریب میں ممتاز بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص دسویں جماعت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا اور طالبات فون نمبر 9666800015 پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ واٹس اپ پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اسپاٹ رجسٹریشن بھی قابل قبول ہوں گے۔