جرائم و حادثات

تلنگانہ کے میدک ضلع میں رپورٹر سے رشوت قبول کرتے ہوئے سب انسپکٹر پکڑا گیا

میدک _ 8 جولائی ( اردولیکس )تلنگانہ کے میدک ضلع میں ایک سب انسپکٹر پولیس رپورٹر سے رشوت قبول کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے میدک ضلع کے حویلی گھن پور پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر کے آنند گوڈ کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب اس نے محمد مستان نامی صحافی (میٹرو ایوننگ میڈیا) ساکن بسواپور ضلع کاماریڈی سے 20,000 روپے رشوت کی رقم کا مطالبہ کیا اور قبول کیا۔ بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر نے یہ رقم ایک ٹپر گاڑی کو چھوڑنے کے لئے طلب کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button