تلنگانہ

ضلع کلکٹر کی بیوی کی سرکاری ہاسپٹل میں ڈیلیوری

تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے کلکٹر سری ہرشا کی بیوی نے سرکاری ہاسپٹل میں بچہ کو جنم دیا۔ یہ واقعہ گوداوری کھنی کے سرکاری ہاسپٹل میں ہفتہ کی رات پیش آیا۔

 

کلکٹر کی بیوی وجیا کو درد زہ شروع ہونے پر فوراً ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور سرجری کے ذریعہ لڑکے کی پیدائش ہوئی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور کلکٹر کی سادگی اور عوامی خدمات کا نمونہ بنا۔

 

کلکٹر،بیوی کے حاملہ ہونے کے بعد سے ہی ان کے ضروری معائنے اسی ہاسپٹل میں کروارہے تھے اوراسی ہاسپٹل میں زچگی بھی ہوئی۔سوشیل میڈیا پر اس واقعہ پر کلکٹر کی ستائش کی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button