جرائم و حادثات
وقار آباد ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ 3 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ وقار آباد ضلع کے کوڑنگل علاقہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ آئینن پلی کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
سب انسپکٹر ستیہ نارائن کے مطابق حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کرناٹک کے گنگا پور میں واقع دتاتریہ سوامی مندر کے درشن کے لیے کار میں روانہ ہوئے تھے۔ درشن کے بعد واپسی کے دوران چٹہ پلی اور یالامدّی دیہات کے درمیان قومی شاہراہ پر ان کی گاڑی کے سامنے سے ایک بولیرو گاڑی آ کر ٹکرا گئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ نعشوں کو کوڑنگل کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔