تلنگانہ

کتے کے کاٹنے سے زخمی 8 سالہ بچہ 15 ماہ کی جدوجہد کے بعد دم توڑ گیا، والدین نے علاج پر خرچ کئے 50لاکھ روپے 

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے ویلگٹور منڈل کے ، کوٹی لنگالا گاؤں میں 26 دسمبر 2024 کو گھر کے باہر کھیلنے والے 8 سالہ  منیتیج کو ایک آوارہ  کتے نے کاٹ لیا۔

 

ابتدائی طور پر ویکسین لگوا کر گھر واپس لائے جانے کے بعد بخار آنے پر بچہ خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مزید علاج کے لیے حیدرآباد جانے کا مشورہ دیا۔

 

حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل  میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ گردن سے دماغ تک جانے والی نس شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے بعد بچہ جسمانی حرکت اور کسی ردعمل سے محروم رہا اور مسلسل وینٹی لیٹر پر رہا۔

 

والدین نے بچے کی جان بچانے کے لیے 50 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے، مگر بدقسمتی سے بچہ چل بسا، جس پر والدین غم و صدمے میں ڈوب گئے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button