تلنگانہ

ڈاکٹر عزیز سہیل کی تصنیف”سفینہ ادب“کو اردو اکیڈیمی کا انعام

حیدرآباد(راست)صحافی،ادیب،مبصر،معلم ِاردو ڈاکٹر عزیز سہیل(نظام آباد ی)کی گیاریویں تصنیف”سفینہ ادب“کوتلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے تحقیق و تنقید کے زمرے میں سال 2019ء کے لئے انعام کا مستحق قراردیا ہے۔یہ انعام نقد رقم اور توصیف نامہ پر مشتمل ہے۔ڈاکٹر عزیز سہیل کی اب تک گیارہ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔’سفینہئ ادب“تحقیقی و تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے جس کو دارالاشاعت مصطفائی دہلی نے ISBNکے ساتھ شائع کیا ہے۔اس کتاب کا پیش لفظ پروفیسر سید فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد نے لکھا ہے جبکہ اس کتاب میں ڈاکٹر محمد غوث سابقہ ڈائرکٹرتلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی،ڈاکٹر غضنفر اقبال،ڈاکٹر اسرار الحق سبیلی کی تقریظ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button