تلنگانہ

ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم کے دوران ہنگامہ آرائی کا الزام۔اے سی پی ٹریفک سدی پیٹ کے خلاف کیس

حیدرآباد: شہر کی پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں ایک اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔اے سی پی ٹریفک سدی پیٹ سمن کمار پر الزام ہے کہ انھوں نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کل رات حیدرآباد میں چلائی گئی مہم کے دوران ہنگامہ آرائی کی اور حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے شخص کو بچانے کی کوشش کی۔یہ واقعہ ایس آرنگرمیٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق اے سی پی سمن کمار سادہ کپڑوں میں کار میں دیگر تین افراد کے ساتھ جارہے تھے کہ پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی جارہی مہم کے دوران اس کار کو چیک پوسٹ کے قریب روکا۔ایک خاتون کانسٹیبل نے دیکھا کہ چیک پوسٹ پر پہنچنے سے پہلے گاڑی چلانے والا شخص پچھلی نشست پر چلاگیا اورگاڑی میں سوار دوسراشخص ڈرائیور کی نشست پر آگیا۔ٹریفک پولیس نے گاڑی کو روکا تاکہ حالت نشہ میں ہونے کا پتہ چلانے والا بریتھ انالائز ٹسٹ کروایاجائے

 

تاہم دونوں افراد نے اس معائنہ کے لئے تعاون کرنے سے انکار کردیا۔اے سی پی نے اس معاملہ میں مداخلت کی اورخود کا تعارف ٹریفک پولیس ملازمین سے کروایا۔انہوں نے اصرار کیا کہ بغیر جانچ کروائے ان کو جانے دیا جائے تاہم سب انسپکٹر جی کانتاراو جو وہاں موجود تھے نے اے سی پی سے تعاون کی خواہش کی۔اس پر اے سی پی نے بحث وتکرار شروع کردی۔کانتاراو نے فوی اعلیٰ حکام کو اس واقعہ سے واقف کروایا اور اے سی پی کے خلاف پولیس سے شکایت کی۔

 

یہ سارا منظر سل فون میں قید کرلیاگیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ سب انسپکٹر کی شکایت پر مدھورانگرپولیس نے اے سی پی اوردیگر تین کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button