تلنگانہ

نظام آباد اور نرمل اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے

نظام آباد اور نرمل اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے

نرمل: ریاست تلنگانہ کے کریم نگر، سِرسلہ کے ساتھ ساتھ، نظام آباد اور نرمل اضلاع میں بھی آج زمین میں ہلکی لرزش محسوس کی گئی۔ کریم نگر ضلع

 

کے گنگا دھر، چوپہ دنڈی، راما دگو، کمر پلی اور مور تاڑ منڈلوں میں زمین تقریباً دو سیکنڈ تک ہلتی رہی۔اسی طرح نرمل ضلع کے کڑم، جنارم، خانہ پور اور لکشمن چاندہ منڈلوں میں بھی زمین میں دو سے پانچ سیکنڈ تک جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.8 درج کی گئی ہے۔

 

اچانک آئے ان جھٹکوں سے متعلقہ علاقوں میں عوام خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button