جرائم و حادثات

حیدرآباد سے جانے والی بس محبوب نگر ضلع میں حادثہ کا شکار 3 ہلاک

محبوب نگر۔ ریاست تلنگانہ محبوب نگر ضلع میں دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ اڈاکولہ منڈل کے کاٹا ورم اسٹیج کے قریب 44ویں قومی شاہراہ پر ایک پرائیویٹ ٹرا یلس کی بس نے آگے سے گزرنے والی کنٹینر لاری کو ٹکر دے دی۔

 

 

اس حادثے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بس حیدرآباد سے پرودوٹور جا رہی تھی۔مہلوکین کی شناخت اشرف اُنیسہ (70)، حسن (35)، اور ایلماں (45) کے طور پر ہوئی ہے۔

 

 

زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعے محبوب نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے وقت بس میں جملہ 31 مسافر سوار تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button