جنرل نیوز

"پہلا جنوبی ہند مسابقہ اذان "

حیدرآباد ۔ الحمدللہ منشاوی ہال (قدیم ملک پیٹ ) میں محمد نذیر الدین رح "پہلا جنوبی ہند مسابقہ اذان ” کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد زیر نگرانی حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی عمل میں آیا حا فظ الھند حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین نے 13 ستمبر کو مسجد حسن بالا نگر بنگلور ہائی وے میں منعقد ہونے والے مسابقہ کی جاری سرگرمیوں سے واقف کروایا

 

پانچ ریاستوں تلنگانہ آندھر کیرالا کرناٹک اور تامل ناڈو سے جونیر اور سینیر گروپ سے تقریباًً ایک ہزار سے زائد فون کالز وصول ہوے اور پانچ سو سے زائد مؤذنین کرام نے مسابقہ کے لۓ نام درج کراۓ جس میں سینیر اور جونیر گروپس میں فی گروپ سیمی فائنل کے لۓ پچیس پچیس ناموں کا انتخاب عمل میں آیا اور انہیں حسب اعلان فون کر کے حیدرآباد میں مندرجہ بالا مسابقہ میں شرکت کی دعوت دے دی گئ اس مشاورتی اجلاس میں ڈایریکٹرس ایم این ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن جناب محمد ظہیر الدین اور جناب محمد خلیل صلاح الدین کے علاوہ اذان مسابقے کے آن لاین

 

ججس قاری محمد شعیب شرف الدین حافظ عبداللہ محمود قاری غوث الزمان خان قاری عمران خان کینیڈا اور سینیر انجینیئر شریف محی الدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button