تلنگانہ

حیدرآباد میں آرمی کیمپ کے قریب الکٹریکل ڈیٹونیٹرس کی دستیابی سے سنسنی

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے بولارم میں مدراس رجمنٹ کے آرمی کیمپ کے قریب 160 الیکٹریکل ڈیٹونیٹر برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔

 

فائرنگ رینج کے پیچھے دیوار کے قریب ایک پلاسٹک کی بالٹی میں 8 بنڈلوں سے یہ ڈیٹونیٹر ملے۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ بم ڈسپوزل ٹیم کی ہدایت پر ڈیٹونیٹرز کو محفوظ کرلیا گیا۔

 

ان کی مالیت تقریباً 32 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایکسپلوزیو سبسٹینسز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔واضح رہے کہ یہاں سے اسلحہ کی چوری کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ ڈیٹونیٹرس برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button