تلنگانہ

تلنگانہ میں اردو کمپیوٹر سنٹر اور لائبریری کے ملازمین چھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم

تلنگانہ میں اردو اکیڈمی کمپیوٹر سنٹر اور لائبریری کے ملازمین گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ملازمین نے جلد سے جلد انکی تنخواہوں کو جاری کرنے اور انہیں مائینارٹی فینانس کارپوریشن سے نکال کر دوبارہ اردو اکیڈمی میں شفٹ کرنے کا چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا

 

ملازمین کا کہنا ہیکہ انہیں بی ار ایس دور  حکومت میں اردو اکیڈمی سے نکال کر مائینارٹی فینانس کارپوریشن  میں عارضی طور پر منتقل کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ سات سال سے مائینارٹی فینانس کارپوریشن میں ہی خدمات انجام دے رہے ہیں گزشتہ حکومت نے ریاست بھر کے تمام کمپیوٹر سنٹرز اور لائبریریوں کو بغیر کسی وجہ کے بند کردیا ہے جبکہ کمپیوٹر سنٹرز اور لائبریرز اردو اکیڈمی کے تحت اچھے انداز میں چل رہے تھے عوام کا ایک بڑا طبقہ اس سے مستفید ہورہاتھا

 

،ملازمین نے بارہا مائینارٹی فینانس کارپوریشن کے ذمہ داروں کی توجہ ان سنٹرز کو دوبارہ بحال کروانے کی جانب مبذول کروائی مائینارٹی فینانس کارپوریشن کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ ان کے پاس کمپیوٹر سنٹر اور لائبریریوں کو چلانے کے لئے  عملہ کی کمی ہے لہٰذا انہیں دوبارہ اردو اکیڈمی منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ کمپیوٹر سنٹرز اور لائبریریوں کو عوامی سطح پر دوبارہ چلایا جاسکے اب جبکہ ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے اور اقلیتی امور کے حکومتی مشیر جناب محمد علی شبیر صاحب بھی اس صورتحال سے واقف ہے انہوں نے بار ہا ملازمین کو انصاف دلانے کا وعدہ بھی کیا ہے اس کے علاوہ اردو اکیڈمی کے صدر نشین طاہر بن حمدان صاحب اور مائینارٹی فینانس کارپوریشن کے صدر نشین عبیداللہ کوتوال صاحب نے بھی ایک ملاقات میں ملازمین کو انصاف دلانے اور اردو کمپیوٹر سنٹرز، و لائبریریوں کی دوبارہ بحالی کے علاوہ ملازمین کو دوبارہ اردو اکیڈمی منتقل کرنے اور تنخواہوں کی اجرائی کا وعدہ بھی کیا ہم ملازمین اس امید پر ہیں کہ کانگریس دور حکومت میں ہمارے ساتھ انصاف ہوگا

متعلقہ خبریں

Back to top button