جنرل نیوز

نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں اولیائے طلباء کے ہمراہ اجلاس

نارائن پیٹ: 19 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں آج مقامی پرنسپل جناب خواجہ محبوب خان کی صدارت میں اولیاء طلباء( سرپرستوں) کے ہمراہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس سے آن لاٸن خطاب کرتے ہوئے سکریٹری ٹمریز شفیع اللہ’ عبدالطیف عطیر اکیڈمک انچارچ ٹمریز ودیگر نے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹمریز اسکول و کالج میں غریب طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ طلباء کو چاہئے کہ وہ سخت سے سخت محنت کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں۔ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کلواکنٹلا چندراشیکھر راو کی کاوشوں پر ریاست تلنگانہ میں ٹمریز اسکول و کالجوں کے ذریعہ تعلیم کا جال بچھایا گیا ہے۔ جو سارے ہندوستان میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ٹمریز سوسائٹی ہر طالب علم پر سالانہ ایک لاکھ سے زائد رقم خرچ کررہی ہے۔اور طلباء کو مفت میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی غذا بھی فراہم کی جاتی ہے۔ خواجہ محبوب خان نے خطاب کرتے ہوئے سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ نارائن پیٹ کے اپنے اپنے آس پاس کے علاقوں کے غریب مسلم طلباء کو ٹمریز اسکول بوائز نارائن پیٹ میں داخلہ دلوائیں۔ اس موقع پر طلباء کے والدین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس کی کارروائی سرینواس نے چلائی۔ اس موقع پر اسکول وارڈن کاظم حسین کے علاوہ اساتذہ ودیگر سرپرستوں کے کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button