نیشنل

پٹھان فلم پر بی جے پی قائدین کی تنقید۔ نریندرمودی کا پارٹی قائدین کو مشورہ

نئی دہلی: بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کا گانا ‘بیشرم رنگ’ ریلیز کے بعد سے ہی تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔ دیپیکا نے گانے میں نارنجی رنگ کی بکنی پہنی تھی جسے بعض افراد نے زعفران کی توہین قرار دیا اور اس کے بعد فلم مختلف وجوہات کی بنا پر فلم تنازعات میں گھری رہی۔ بی جے پی لیڈروں سمیت کئی بڑے لیڈروں نے فلم پر تبصرہ کیا۔ اب نئی دہلی میں بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران پی ایم مودی نے بی جے پی لیڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ فلموں اور مشہور شخصیات کے خلاف غیر ضروری تبصرے کرنے سے گریز کریں۔ ایک قائد نے بتایا کہ وزیراعظم نے قائدین کو سرخیوں میں آنے کیلئے بیان بازی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مودی نے کہا کہ بعض اوقات فلموں یا شخصیات پر کیے جانے والے تبصرے ہماری ہماری کڑی محنت پر بھاری پڑتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھوپال کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا سمیت بی جے پی کے بعض قائدین کی جانب سے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کے بعد وزیراعظم کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button