جرائم و حادثات
حیدرآباد کی ہوٹل میں دھماکہ 3 افراد زخمی

حیدرآباد: شہر کے علاقہ ایل بی نگر کے آر کے پورم میں واقع ایک ہوٹل میں دھماکہ ہوا، زور دار آواز سن کر گاہک گھبرا کر باہر کی طرف دوڑ پڑے۔ اس واقعے میں ہوٹل کے تین ملازمین شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ اڈلی اسٹیمر میں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ایل بی نگر پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ زیادہ گرمی کی وجہ سے اسٹیمر پھٹ گیا۔پولیس، ہائیڈرا عملہ اور بم اسکواڈ کی ٹیموں نے دھماکے سے متاثرہ کچن کا معائنہ کیا۔ پولیس اس زاویے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے
کہ آیا اڈلی اسٹیمر زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے پھٹ پڑا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ بھی ہے۔



