تلنگانہ
تلنگانہ۔ایکریڈیشن کارڈس کی معیاد میں ایک مرتبہ پھر توسیع

حیدرآباد۔ تلنگانہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے اسپیشل کمشنر ہنومنتھا راؤ نے ریاست میں کام کرنے والے صحافیوں کے ایکریڈیشن (شناختی کارڈ) کی آخری تاریخ میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں۔
حکومت کے احکامات کے مطابق ضلع کلکٹر جو ضلع سطح کی ایکریڈیشن کمیٹی کے چیرمین ہیں مناسب کارروائی کریں گے۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے صحافیوں کو ہر دو سال بعد ایکریڈیشن کارڈ فراہم کئے جاتے ہیں، اسکی معیاد 30 جون 2024 کو ختم ہو گئی تھی، اسکے بعد ایکریڈیشن کارڈ کی معیاد میں 30 ستمبر 2024 تک توسیع کیگئی تھی۔
تازہ طور پر ایکریڈیشن کارڈس کی معیاد میں 31 دسمبر 2024 تک توسیع کردی گئی ہے۔