ایفاء ایوارڈس 2024 کا کل 27 ستمبر سے ابوظہبی میں انعقاد
محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ
انٹرنشنل فلم اکیڈیمی ایوارڈس (ایفا) 2024 کی تین روزہ ایوارڈس تقاریب کا کل 27 تا 29 ستمبر کو ابوظبی میں انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جو ایفا کا 24 واں ایڈیشن ہوگا 27 ستمبر کو ساوتھ انڈیا کی چار فلم انڈسٹریز کی ایفا اتسوم تقریب منعقد ہو گی 28 ستمبر کو فلموں کے مختلف ٹکنیکل شعبہ جات کی شخصیتوں کو ایوارڈس پیش کئے جائیں گے
29 ستمبر کو فلمیں شخصیتوں کے علاوہ نامور اداکارہ ریکھا کے پر فارمنس کے بعد ایوارڈ تقریب کا اختتام عمل میں آئیگا اس ایوارڈ تقریب کی میزبانی سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور کرن جوہر کریں گے جس میں فلم ” جوان کو تین فلم ” انیمیل” کو دو پٹھان کے علاوہ ” بارہویں فیل ” رنکی اور رانی کی پریم کہانی” کے علاوہ اور بھی فلموں کو ایوارڈس دیئے جائینگے 24 سال پہلے نئی صدی کی شروعات میں سےےال 2000ء میں لندن میں ایفا ایوارڈس تقریب کی شروعات کی گئی اور یہ ایوارڈ شو اب تک 13 ممالک کے 17 خوبصورت شہروں کا سفر کر چکا ہے
جن میں لندن ، ساوتھ افریقہ ، ملیشیاء ، سنگا پور ، نیدر لینڈ ، دبئی ، تھائی لینڈ بنکاک ، چین ، کینیڈا ، فلوریڈا ، اسپین ، نیو یارک شامل ہے اور اس ایوارد تقریب کا ابوظبی میں لگاتار تیسری مرتبہ انعقاد ہے اس ایوارڈ شو کو عالمی شہرت حاصل ہے قومی سطح پر اسے آسکر کے مماثل مانا جا رہا ہے ۔