جعلی تصویر سوشل میڈیا پر شیر کرنے کا معاملہ – خاتون عہدیدار نے پوچھا پولیس سے یہ سوال

جعلی تصویر کو سوشل میڈیا پلیٹ ایکس پر ری پوسٹ کرنے کے الزام میں پولیس تحقیقات کا سامنا کررہی تلنگانہ کی خاتون آئی اے ایس افسر سمتا سبھروال نے پولیس نوٹس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ نوٹس 12 اپریل کو گچی باؤلی کی اراضی سے متعلق معاملے میں جاری کی گئی تھی اس پر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” کے ذریعے اپنا ردِعمل ظاہر کیا۔سمتا سبھروال نے کہا کہ انہوں نے پولیس سے مکمل تعاون کیا ہے اور بطور قانون کی عزت کرنے والی شہری، پولیس کی جانب سے کیے گئے تمام سوالات کے جوابات دیے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ جس پوسٹ کو انہوں نے صرف "ری پوسٹ” کیا، وہی پوسٹ دو ہزار دیگر افراد نے بھی شیئر کی ہے—تو کیا ان سب پر بھی ایسی ہی کارروائی کی جا رہی ہے؟ کیا قانون سب کے لیے برابر ہے یا صرف چنندہ افراد کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے؟
واضح رہے کہ سمتا سبھروال نے سوشل میڈیا پر گچی باؤلی میں جنگلی جانوروں کی حالت کے بارے میں ایک جعلی تصویر شیئر کی تھی، جس پر پولیس نے انہیں نوٹس جاری کی
