تلنگانہ

تلنگانہ میں باپ اور بیٹی کار کے ساتھ پانی میں بہہ گئے _ خاتون سائنسدان اشونی کی نعش برآمد ؛ باپ کی تلاش جاری

تلنگانہ میں شدید بارش اور سیلاب کے پانی میں ایک خاتون سائنسدان اور ان کے والد کار کے ساتھ بہہ گئے۔ جس میں سائنسدان ڈاکٹر نوناوت اشونی کی نعش ندی سے برآمد ہوگئی تاہم ان کے والد موتی لال نائک لاپتہ بتائے گئے ہیں

 

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح کیریپلی منڈل گنگارتانڈہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نوناوت اشونی زرعی تحقیق کے میدان میں ایک سائنسدان کے طور پر دہلی میں کام کرتی ہیں۔ 29 اگست کو اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد، وہ اپنے والد نوناوت موتی لال کے ساتھ واپس دہلی جانے کے لیے ایک کار میں حیدرآباد ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔حیدرآباد پہہنچنے سے قبل ہی ان کی کار پل کے اوپر سیلابی پانی میں پھنس گئی اور بے قابو ہو کر ندی میں جاگری

 

۔ باپ بیٹی نے آخری بار اپنے رشتہ داروں کو فون پر بتایا کہ وہ جس کار میں سفر کر رہے تھے وہ پل پر پھنس گئی ہے اور پانی ان کی گردنوں تک آ گیا ہے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس پہنچنے تک کار ندی میں بہہ گئی۔ پولیس نے این ڈی آر ایف کی ٹیم کی مدد سے اشونی کی نعش برآمد کرلی۔باپ کی تلاش جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button