تلنگانہ اور آندھراپردیش پردیش میں شدید بارش۔ 30 سے زیادہ ٹرینیں منسوخ

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اورآندھراپردیش میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 30 سے زیادہ ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے جبکہ بعض ٹرینوں کو عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے اور کچھ ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا۔
جن ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے ان میں سوپرفاسٹ، ایکسپریس کے علاوہ کئی دیگرٹرینیں شامل ہیں۔منسوخ ہونے والی بڑی ٹرینوں کی گئی ٹرینوں کی تفصیلات یہ ہے۔ 17202 سکندرآباد۔گنٹور (گولکنڈہ ایکسپریس)، 17201 گنٹور سکندرآباد(گولکنڈہ ایکسپریس)، 20708 وشاکھاپٹنم۔سکندرآباد (وندے بھارت)،12713 وجئے واڑہ۔سکندرآباد (ساتواہنا)، 12714 سکندرآباد۔وجئے واڑہ (ساتواہنا)، 17233 سکندرآباد۔سرپورکاغذنگر (بھاگیہ نگر ایکسپریس)، 12706 سکندرآباد۔گنٹور (انٹرسٹی)، 12705 گنٹور۔ سکندرآباد (انٹر سٹی)، 12704 سکندرآباد۔ہاؤلو (فلک نما ایکسپریس)، 12703 ہولو۔سکندرآباد (فلک نما ایکسپریس)، 17230 سکندرآباد۔ ترواننتا پورم (شبری ایکسپریس)، 17229 ترواننت پورم۔ سکندرآباد (شبری ایکسپریس)، 12862 محبوب نگر۔
وشاکھاپٹنم (سوپر فاسٹ)، 17058 لنگم پلی۔ممبئی (دیوناگری ایکسپریس)، 17057 ممبئی۔ لنگم پلی (دیوناگری ایکسپریس)اور 12702 کریم نگر۔تروپتی (سوپرفاسٹ)ٹرین۔ ان ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔