تلنگانہ

حیدرآبادی بہو سعودی سفارت کار حمنہ مریم کا نئی دہلی تبادلہ

جدہ، 8 فروری ( عرفان محمد) سعودی عرب میں پہلی خاتون ہندوستانی سفارت کار محترمہ حمنہ مریم کو وطن واپس ہندوستان تبادلہ کردیا گیا ہے۔

 

جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 2019 میں تعینات ہونے والی 2017 آئی ایف ایس   بیچ کی نوجوان اور پرجوش سفارت کار کو جرات مندانہ اور سنسنی خیز سمجھا جاتا تھا کیونکہ وہ سعودی عرب میں ہندوستانی مشن میں شامل ہونے والی پہلی IFS افسر تھیں۔ اگرچہ وہ قونصل خانے میں ہندوستان کے معاشی مفادات کو دیکھ رہی تھیں، تاہم، وہ قونصل خانے کے دروازے کھٹکھٹانے والے بے سہارا ہندوستانیوں کی مدد کے لیے سب سے آگے رہتی تھیں

 

محترمہ حمنہ نے فرانس میں اپنے پہلے دور کے بعد جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اسی بیچ کے آئی اے ایس مزمل خان کی بیوی ہیں، جو سدی پیٹ ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر ہیں۔

 

بہت سے حیدرآبادی ان کے حیدرآبادی بہو ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ کیرالا کے ملیالی انھیں اپنی بیٹی کی طرح پیار کرتے ہیں۔ حمنہ مریم ملیالی ہیں اور سول سروسز میں متاثر کن رینک حاصل کر کے آئی اے ایس کے بجائے آئی ایف ایس کا انتخاب کیا۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق محترمہ حمنہ کا تبادلہ اور نئی دہلی میں MEA ہیڈکوارٹر میں تعینات کیا گیا ہے اور وہ جلد ہی سعودی عرب سے روانہ ہوں گی۔اسی بیچ سے تعلق رکھنے والی محترمہ ریتو یادو، جنہوں نے بعد میں ریاض میں ہندوستانی سفارت خانے میں شمولیت اختیار کی، کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی جلد ہی رخصتی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button