تلنگانہ
فروری 12 کو بلدی انتخابات کی پولنگ متوقع !
تلنگانہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میونسپل انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن 20 جنوری کو جاری کیا جائے گا جبکہ پولنگ 12 فروری کو منعقد ہونے کی توقع ہے۔
اس سلسلے میں جلد ہی سرکاری اعلان متوقع ہے۔چیف منسٹر ریونت ریڈی کے زیر صدارت میں میڈارام میں اپنی نوعیت کا پہلا کابینی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں 2027 کے گوداوری پشکارالو کے ساتھ ساتھ کسانوں کے لیے ‘رعیتو بھروسہ’ اسکیم پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
–



