جرائم و حادثات

تلنگانہ کے مکتھل کا ریونیو سرویئر بلراج رشوت لیتے ہوئے گرفتار

نارائن پیٹ _ 26 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ایک سروئیر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اینٹی کرپشن بیورو کے ڈی ایس پی سری کرشنا گوڈ کے مطابق جی۔ وینکٹیش نامی شخص نے مکتھل منڈل کے مضافاتی علاقہ منتھن گوڈ میں سروے نمبر 121 میں 12 ایکڑ زرعی اراضی خریدی اور اس نے 22 اپریل کو اس اراضی کی حدود کا تعین کرنے کے لیے مکتھل تحصیلدار دفتر کے سرویئر بلراج سے رابطہ کیا

 

جس پر سروئیر نے اس کام کے لئے 12 ہزار روپے رشوت طلب کی اور 3 ہزار روپے بطور ایڈوانس لے لیے۔ سروئیر بلراج نے 24 جون کو سروے کیا لیکن سروے کو ادھورا چھوڑ دیا۔ اور کہا کہ باقی 9 ہزار روپے ادا کرنے پر ہی وہ مکمل سروے رپورٹ دیں گے

 

۔متاثرہ کے شخص کے داماد شراون نے اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں سے رابطہ کیا جس پر اے سی بی نے جال بچھاتے ہوئے آج سرویئر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button