جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ اسسٹنٹ کمشنر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے حیدرآباد میں کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ایک اسسٹنٹ کمشنر اور ایک اسسٹنٹ کمرشل ٹیکس آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

 

اے سی بی کے عہدیداروں کے مطابق محبوب باشا  جو کہ ملک پیٹ سرکل 2 حیدرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر کام کر رہے تھے انھوں نے شکایت کنندہ سے بینک اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی اور سوما شیکھر اسسٹنٹ کمرشل ٹیکس آفیسر ملک پیٹ  کے ذریعہ 50 ہزار روپے رشوت کی رقم شکایت کنندہ سے قبول کی گئی۔

 

شکایت کنندہ نے رشوت کی رقم کے تعلق سے اے سی بی کے عہدیداروں کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں عہدیداروں کو منصوبہ بند طریقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے سی بی کے مطابق یہ دونوں عہدیدار رشوت کے عوض شکایت کنندہ

 

کے بینک اکاؤنٹ کی بحالی کے حوالے سے مکتوب حوالے کرنے کا وعدہ کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button