تلنگانہ

ایم ایل سی گریجویٹس اور ٹیچرس حلقہ انتخاب کیلئے اہل افراد سے نام درج رجسٹر کروانے محمد نصیر الدین سابقہ ممبر ایگزیکٹیو کونسل تلنگانہ یونیورسٹی کی اپیل

ایم ایل سی گریجویٹس اور ٹیچرس حلقہ انتخاب کیلئے اہل افراد سے نام درج رجسٹر کروانے کی اپیل

محمد نصیر الدین سابقہ ممبر ایگزیکٹیو کونسل تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کاصحافتی بیان

نظام آباد:یکم/نومبر (اردو لیکس)محمد نصیر الدین سابقہ ممبر ایگزیکٹیو کونسل تلنگانہ یونیورسٹی نظام آبادنے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایاکہ دستور ہند کے مطابق ملک کی 7ریاستوں تلنگانہ۔مہاراشٹرا۔ آندھراپردیش۔ کرناٹک۔ تاملناڈو۔ بہار اور اترپردیش میں دو ایوان مقننہ ہیں جہاں ایوانِ لیجسلیٹو اسمبلی اور ایوان زیریں کو لیجسلیٹو کونسل کہا جاتا ہے باقی دیگر ریاستوں میں ایک ایوان مقننہ ہی موجود ہے۔ جس سے لیجسلیٹو اسمبلی کہتے ہیں۔ اسمبلی کے ممبران کا انتخاب راست طورپر ریاست کے عوام کرتے ہیں۔ جبکہ کونسل کا انتخاب راست نہیں بلکہ بالراست یعنی Indirectہوتا ہے۔ دستور کے تحت لیجسلیٹو کونسل میں اسمبلی کوٹہ سے 1/3 اور لوکل باڈی سے 1/3 گریجویشن حلقہ سے 1/12 ٹیچر حلقہ انتخاب سے 1/12 ایم ایل سیز چنے جاتے ہیں جبکہ باقی کو ریاستی گورنر نامزد کرتا ہے۔ ہماری ریاست تلنگانہ میں کونسل کے ممبران کی تعداد 40ہے۔ اور اس طرح ان میں اسمبلی سے 14، لوکل باڈی سے 14، گریجویٹ حلقہ سے 3، ٹیچر حلقہ سے 3کا انتخاب کیاجاتا ہے۔ اور گورنر کوٹہ سے 6کو نامزد کیاجاتا ہے۔ ان ایم ایل سیز کی معیاد تو 6سال ہوتی ہے لیکن قاعدہ کے مطابق ہر دوسال پر ان کی 1/3ریٹائرڈ ہوجاتی ہے۔ جس کے انتخابات ہر دوسال میں منعقد کئے جاتے ہیں۔ ہماری ریاست تلنگانہ میں گریجویٹ اور ٹیچر حلقہ سے الیکشن ہونے جارہے ہیں ان میں نظام آباد۔ عادل آباد۔ کریم نگر اور میدک ضلعوں سے گریجویٹ حلقہ انتخاب میں ایسے گریجویٹ جن کی ڈگری و ڈپلومہ 2021سے قبل مکمل ہوچکی ہے ووٹ دینے کیلئے اہل قرار دئیے گئے ہیں۔ اور ٹیچر حلقہ انتخاب سے ایسے ٹیچر جو کم سے کم سیکنڈری اسکول کے کسی اعلیٰ تعلیمی ادارہ سے منسلک ہیں ووٹ دینے کے مستحق ہیں۔ یہ سیاسی سرگرمی اپنی جگہ ہے لیکن اقلیتی طبقہ کے اہل گریجویٹس یا ٹیچرس اپنے آپ کو ووٹر کی حیثیت سے درج کرانے کے معاملے میں بے حد کاہلی کا شکار ہے اس لئے ایسے گریجویٹ یا ٹیچر حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنا نام ووٹرلسٹ میں درج کروائیں تاکہ وہ انتخابات کا حصہ بن سکے۔ جمعیۃ علماء ہند نظام آباد (محمود مدنی گروپ) کے زیر اہتمام تبارک ایجوکیشن سوسائٹی کے تعاون سے تبارک ہائی اسکول حطائی اسٹریٹ نظام آباد پر مفت رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ جس کی آخری تاریخ 6/نومبر2024ہے۔ لہٰذا ایسے اہل گریجویٹس یا ٹیچرس حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اپنا آدھار کارڈ، پاسپورٹ سائز کلر فوٹو جس کا پس منظر سفید ہو ووٹر آئی ڈی کارڈ، ڈگری یا ڈپلومہ سرٹیفکٹ اور مابائیل نمبر کے ساتھ تبارک ہائی اسکول محلہ حطائی نظام آباد پر رجوع ہوکر اپنا نام اندراج کرواسکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے سیل نمبر 8328166402 پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button