جنرل نیوز

نارائن پیٹ مجلس اتحاد المسلمین اور لائینس کلب کے زیر اہتمام 11 ستمبر کو مفت فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد 

نارائن پیٹ مجلس اتحاد المسلمین اور لائینس کلب کے زیر اہتمام 11 ستمبر کو مفت فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد 

نارائن پیٹ کی عوام کو استفادہ حاصل کرنے محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس کی اپیل 

 

نارائن پیٹ: 10 ستمبر (اردو لیکس) مجلس اتحاد المسلمین نارائن پیٹ و لائسنس کلب کے زیراہتمام 11 ستمبر بروز چہارشنبہ بوقت صبح 9 بجے تا 2 بجے دن بمقام مرکزی دفتر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نارائن پیٹ میں عظیم الشان پیمانے پر فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں دفتر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نارائن پیٹ میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس و ٹاؤن صدر مجلس نارائن پیٹ نے بتایا کہ فری ہیلتھ کیمپ میں شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف و تجربہ کار ڈاکٹرس شیوا نگا سائی دلیپ( ایم بی بی ایس’ ڈی این بی’ جنرل سرجری ) ڈاکٹر سوما چودھری ایم بی بی ایس’ ایم ڈی) کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس شرکت کرتے ہوئے مفت تشخیص و معائنہ کرینگے۔ اور مفت دوائیں بھی دی جائی گی۔ نارائن پیٹ کی عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کے اس سنہرے موقع سے استفادہ حاصل کریں۔ فری ہیلتھ کیمپ میں عوام کے لئے طعام کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ نارائن پیٹ اطراف و اکناف کے عوام اس مفت ہیلتھ کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے فون نمبر 9440654080 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں اور اپنا نام رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ اس کانفرنس میں محمد شہاب الدین چاند ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button