تلنگانہ اسمبلی میڈیا ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل – سینر صحافی نعیم وجاہت بھی شامل

تلنگانہ ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اسپیکر اور چیئرمین نے 2025 سے 2027 تک کی مدت کے لیے اسمبلی میڈیا ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں کل 13 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سیاست کے سینٹر رپورٹر محمد نعیم وجاہت بھی شامل ہیں
آئی ریڈی سرینواس ریڈی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جب کہ پولوژو پری پُورن اچاری کو کو چیئرمین کی حیثیت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ سکریٹری سی ایچ. اوپندر ریڈی نے جمعہ کے روز باضابطہ اعلامیہ جاری کیا۔
کمیٹی میں جن افراد کو رکن نامزد کیا گیا ہے ان کے نام درج ذیل ہیں:
1. ایتراجو رنگا راؤ
2. بوڈلاپٹی پُورن چندر راؤ
3. لکڈی وینکٹ رام ریڈی
4. پولم پلی آنجنَیولو
5. ایم. پون کمار
6. بھیمنا پلی اشوک
7. بُررا آنجنَیولو گوڑ
8. سوریہ اببوری
9. محمد نعیم وجاہت
10. بسوا پُنّیا
11. پرمود کمار چترویدی
12. سُنچو اشوک
13. بی ایچ ایم کے گاندھی
یہ کمیٹی میڈیا سے متعلق اسمبلی ک
ی سرگرمیوں میں مشاورت اور رہنمائی فراہم کرے گی۔