تلنگانہ

بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی بلکا سمن گرفتار – تلنگانہ بھون میں شدید کشیدگی

حیدراباد : بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی بالکا سمن کو نامپلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بالکا سمن کے تلنگانہ بھون میں موجود ہونے کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی،

 

جہاں پولیس کے داخل ہونے کی کوشش پر بی آر ایس کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس سے کچھ دیر کے لیے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔اس دوران کارکنوں نے "پولیس گو بیک” کے نعرے لگائے اور گرفتاری کی مخالفت کی۔

 

بعد ازاں بی آر ایس کے وکلاء نے پولیس حکام سے بات چیت کی۔ عابڈس کے اے سی پی نے بتایا کہ بالکا سمن کے خلاف متنازعہ بیانات دینے کے الزام میں نامپلی پولیس اسٹیشن میں ناقابلِ ضمانت مقدمہ درج کیا گیا ہے

 

، اس لیے انہیں کوئی پیشگی نوٹس جاری کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔تلنگانہ بھون کے اطراف پولیس کی بھاری پولیس تعینات کی گئی۔ کچھ دیر بعد بالکا سمن تلنگانہ بھون سے باہر آئے اور میڈیا سے گفتگو کی، جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button