جنرل نیوز

عازمین حج و عمرہ کے لیے 4 روزہ تربیتی کورس، پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ رہنمائی لبیک ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اہم اقدام

عازمین حج و عمرہ کے لیے 4 روزہ تربیتی کورس، پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ رہنمائی

لبیک ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اہم اقدام

 

حیدرآباد، 13 اپریل (اردو لیکس)

عازمین حج و عمرہ کی دینی و عملی تربیت کے مقصد سے لبیک ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے صدر جناب سید شرف الدین کی سرپرستی میں ایک 4 روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کورس 14 اپریل 2025 سے 17 اپریل 2025 تک روزانہ دوپہر 12 بجے سے 1 بجے دن تک انسٹیٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز، قادر باغ نانل نگر، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔

 

اس تربیتی پروگرام کی نگرانی معروف اسکالر اور ماسٹر ٹرینر مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے کریں گے۔ کورس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ حج و عمرہ کی عملی تربیت دی جائے گی، جس سے حج کمیٹی اور خانگی ٹراویلس کے تمام عازمین بشمول خواتین مستفید ہو سکتے ہیں۔

 

یہ کورس بالکل مفت ہے، اور عازمین سے گزارش ہے کہ وہ وقت مقررہ پر پہنچ کر قلم اور نوٹ بک ساتھ لائیں۔ مزید معلومات کے لیے نائب صدر جناب محمد نواب صاحب سے سیل نمبر 9440508941 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button