تلنگانہ

سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو کالیشورم کمیشن کے روبرو حاضر – 50 منٹ کی پوچھ تاچھ کے بعد گھر واپس

حیدرآباد11جون(اردولیکس) کالیشورم آبپاشی پراجیکٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں قائم کردہ جسٹس گھوش کمیشن کے روبرو سابق چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھر راؤ حاضرہوئے۔

 

بی آر کے بھون میں جسٹس پی سی گھوش نے ان سے تفصیلی سوالات کئے۔ذرائع کے مطابق، کالیشورم پراجیکٹ کی دوبارہ ڈیزائننگ، بیراجوں کی تعمیر، معاہدوں، کالیشورم کارپوریشن کے قیام اور پانی کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق کئی امور پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔راوکے ہمراہ 9 دیگر بی آر ایس لیڈان کو بھی بی آر کے بھون میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

 

چندرشیکھر راو نے کمیشن کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے اور کمیشن کو 200 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ بھی پیش کی جس میں کالیشورم پراجیکٹ کی تعمیر سے متعلق تفصیلات اور دیگر شامل ہیں  تقریباً 50 منٹ تک چندرشیکھر راو کمیشن کے پاس موجود تھے

 

اب تک جسٹس پی سی گھوش کمیشن نے 114 افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ابتدائی طور پر کمیشن نے محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں اور تعمیری اداروں کے نمائندوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔ حالیہ دنوں میں سابق وزراء ای راجندر اور ٹی ہریش راؤ بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

 

میڈی گڈا بیراج کی دھنسنے اور انارم و سُندِیلا بیریجس میں پانی کے اخراج کے پس منظر میں مارچ 2023 میں سپریم کورٹ کے سبکدوش جج جسٹس پی سی گھوش کی قیادت میں ریاستی حکومت نے عدالتی جانچ کمیشن قائم کیا تھا

 

۔کمیشن نے اب تک تعمیری ماہرین، انجینئرنگ اور ڈیزائن محکموں، کوالٹی کنٹرول، آپریشن و مینٹیننس، آبی وسائل اور فائنانس کے اعلیٰ حکام کے بیانات قلمبند کئے ہیں، ان سے حلفیہ بیانات بھی حاصل کئے گئے اور ان پر جرح بھی مکمل کی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button