جرائم و حادثات

کروڑوں روپے لوٹنے کے الزام میں ایگزیکٹو انجینئر سری دھر کے مکانات پر اے سی بی کے چھاپے

تلنگانہ کے محکمہ آبپاشی  کے ایگزیکٹو انجینئر  سری دھر کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

 

سری دھر کریم نگر ضلع کے سی اے ڈی ڈویژن 8 میں چپپہ ڈنڈی کے ایس آر ایس پی کیمپ دفتر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آبپاشی پراجیکٹس کے کاموں کے دوران غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے جمع کیے۔

 

اے سی بی کی ٹیم نے حیدرآباد، کریم نگر اور بنگلورو سمیت مختلف شہروں میں بیک وقت 12 مقامات پر تلاشی لی۔ بنگلورو میں چار، حیدرآباد میں چھ اور دیگر مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔

 

تلاشی سری دھر کے رشتہ داروں، بیٹے اور قریبی ساتھیوں تک وسیع کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اے سی بی نے سری دھر کو کریم نگر سے حراست میں لے کر حیدرآباد منتقل کر دیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button