تلنگانہ

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے سابق کرکٹر سید کرمانی کی ملاقات

سابق وکٹ کیپر اور 1983 کے ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن سید کرمانی نے ہفتہ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

 

یہ ملاقات جوبلی ہلز میں واقع چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں وزیر ویویک وینکٹ سوامی بھی موجود تھے۔اس ملاقات کے دوران کرمانی نے ریاست میں کھیلوں سے متعلق پالیسیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانے کی شدید ضرورت ہے۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کرمانی کی کرکٹ میں خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ ریاست کے نوجوانوں کے لئے ان کی رہنمائی بہت قیمتی ثابت ہو سکتی ہے۔اس موقع پر سید کرمانی نے اپنی خود نوشت سوانح عمری ”اسٹمپڈ“ چیف منسٹر کو تحفہ کے طور پر پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button