تلنگانہ

سابق وزیر ہریش راو کے والد ستیہ ناراین کا دیہانت

سابق وزیر ہریش راؤ کے والد ستیہ ناراین کا منگل کو دیہانت ہوگیا ۔ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے ستیہ ناراین سابق چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھر کے بہنوئی تھے ان کے انتقال پر کے سی آر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

کے سی آر نے اپنے بہنوئی جو اُن کی ساتویں بہن لکشمی کے شوہر تھے کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی وفات ذاتی نقصان ہے۔

 

تارک راما راو اور بی آر ایس کے کئی قایدین ہریش راو کے مکان واقع کوکاپیٹ پہنچ کر پرسہ دیا

 

کے سی آر نے اطلاع ملتے ہی ہریش راؤ سے فون پر بات کر کے تعزیت کی اور گھر والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وہ کچھ دیر میں کوکا پیٹ میں ہریش راؤ کی رہائش گاہ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button