تلنگانہ

سابق رکن اسمبلی بوتھ راتھوڑ باپو راؤ کی جاگروتی میں شمولیت

سابق رکن اسمبلی بوتھ راتھوڑ باپو راؤ کی جاگروتی میں شمولیت

کلواکنٹلہ کویتا نے خیر مقدم کیا۔ تلنگانہ کی ترقی کے لئے نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی اپیل

 

بوتھ کے سابق رکن اسمبلی راتھوڑ باپو راؤ نے آج تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت اختیار کر لی۔ دفتر تلنگانہ جاگروتی بنجارہ ہلز میں جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے انہیں پارٹی کا کھنڈوا اوڑھا کر باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راتھوڑ باپو راؤ نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد بہتر دنوں کی امید میں وہ اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے کر بوتھ حلقہ میں عوامی خدمت کا آغاز کیا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ عادل آباد جیسے جنگلاتی ضلع میں کویتا نے ایک ہفتے تک میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا تھاجس سے متاثر ہو کر اور ان کے حوصلہ دینے پر ہی وہ سیاست میں آئے۔انہوں نے کہا کہ وہ دو مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے، تاہم بعد میں آنے والوں کو وزارتیں مل گئیں جبکہ انہیں تیسری بار ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب کویتا کی قیادت میں نئی سیاسی جماعت میں شامل ہو رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ تلنگانہ کو ایک خاتون وزیر اعلیٰ کی صورت میں کویتا کی قیادت حاصل ہو۔راتھوڑباپو راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے باوجود انہیں مناسب اہمیت نہیں ملی

 

۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئی پارٹی کے قیام کے بعد اِیچوڑہ میں ایک بڑے عوامی جلسہ کا انعقادعمل میں لاتے ہوئے کارکنوں کو جاگروتی میں شامل کیا جائے گا۔ کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں افراد نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2006 میں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ متحدہ عادل آباد ضلع میں ایک ہفتہ قیام کرتے ہوئے ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا تھا۔کویتا نے کہا کہ راتھوڑ باپو راؤ نے اپنی ملازمت چھوڑ کر تلنگانہ تحریک میں حصہ لیا اور دو مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاگروتی کے ذریعہ ہی وہ بی آر ایس میں شامل ہوئے تھے

 

۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے تحریک کے کارکن اب نئی سیاسی جماعت کی طرف دیکھ رہے ہیں اور متحدہ عادل آباد ضلع میں اس نئی جماعت کو بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔ انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ تحریک کے کارکنوں کو متحد ہونا چاہئے

 

اور جس جذبہ کے ساتھ انہوں نے تلنگانہ تحریک میں مل کر کام کیا تھا، اسی جذبہ کے ساتھ اب ریاست کی ترقی کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔کویتا نے اپیل کی کہ عوام نئی سیاسی جماعت میں شامل ہوں۔ انہوں نے سرسلہ حلقہ سے تلنگانہ جاگروتی میں شامل ہونے والوں کا بھی خیرمقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button