یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض کے اس سال بھی دسوین جماعت کے بہترین نتائج

کے این واصف
یارا انٹر نیشنل اسکول نے CBSE گریڈ X کے امتحانات 2025-26 میں ایک بار پھر سبقت حاصل کی۔ اسکول کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یارا اسکول نے اپنی تعلیمی فضیلت کی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر CBSE گریڈ X کے امتحانات 2025-26 میں شاندار نتائج پیش کیے ہیں۔ 176 طلباء میں سے 107 طلبا نے 100 فیصد امتیازی نمبرات حاصل کر کے ریاض کے تمام معروف CBSE اسکول میں اپنی امتیاز ی ساکھ کو برقرار رکھا ہے۔
اس شاندار کارکردگی کی قیادت کرتے ہوئے، اسکول کے ٹاپر ماسٹر۔ مادو سستی نے شاندار 99.2% نمبرات حاصل کیے، جبکہ ماسٹر حمزہ ساجد نے شاندار 98.6 فیصد کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تو وہیں ماسٹر لنکیش سراوانن اور مس زیان سجین، دونوں نے 98.2 فیصد قابل تعریف اسکور کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسکول کے اگر سبجیکٹ ٹاپرز کی بات کی جائے تو ایک غیر معمولی اور شاندار تعلیمی قابلیت کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔
Centum scorers کی فہرست میں، مس ہسسا الائیننے 100 نمبر لاکرکر عربی میں مہارت حاصل کی، جبکہ ماسٹر۔ مادھو سستی نے تمل، سائنس، اور سماجی سائنس میں کامل 100 نمبرات حاصل کرکے غیر معمولی تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ ماسٹر راکیش سراونننے ریاضی میں 100 نمبرات کے ساتھ فضیلت کا مظاہرہ کیا جبکہ حمزہ ساجد نے سائنس، سوشل سائنس اور اردو میں مکمل نمبر حاصل کرکے شاندار کارنامہ انجام دیا۔ اس قابل ذکر کارنامے میں مزید اضافہ، ماسٹر عبدالواسع معیز، ماسٹر منیب احمد، مس وردہ بنت قدیر، مس زوہا ایمان، مس زوبیہ ارفع، اور مس فاطمہ علوی نے اردو میں 100 نمبرات حاصل کیے۔
قریب ترین کامیابی حاصل کرنے والوں میں مس زیان سجین ملیالم میں غیر معمولی 99 کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ماسٹر وصی الدین خان محمد اور مس زینہ سید نے ہندی میں شاندار 98 حاصل کیے جبکہ ماسٹر لنکیش سراوانن اور مس مینہا احمد نے بھی انگریزی میں 98 اسکور کیے جو نمایاں تعلیمی فضیلت کی عکاسی کرتا ہے۔
مجموعی کارکردگی کے اعدادوشمار پر اگرنظر ڈالیں تواسکول کے35 طلباء نے 90% سے زیادہ اسکور کیا اور 54 طلباء نے 80% سے زیادہ اسکور کیا، جو پورے بیچ میں ایک مضبوط اور متوازن کامیابی کو ظاہر کرتا ہے اوریارا اسکول کی مستقل تعلیمی برتری کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔ اس موقع پر خوشی کااظہار خیال کرتے ہوئے بانی مدرسہ محترمہ عاصمہ سلیم نے کہا بلا شبہ یہ غیر معمولی نتائج طلباء کی سرشار کاوشوں، اساتذہ کی غیر متزلزل عزم اور معاون والدین کی حوصلہ افزائی کا ثبوت ہیں۔
اسکول انتظامیہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جن کی اجتماعی کوششوں نے اس شاندار کامیابی میں اپنی شرکت درج کرائی.



