تلنگانہ

چندرشیکھرراو خاندان کا ایک اور وارث سرگرم سیاست میں

حیدرآباد _ 29 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو کے خاندان کے ایک اور وارث سرگرم سیاست میں داخل ہوئے ہیں یہ وارث کوئی اور نہیں بلکہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے بھتیجے ومشی دھر راو ہیں جو چیف منسٹر کے بڑے بھائی رنگا راو کے بڑے بیٹے ہیں جمعہ کی رات چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اپنے بھتیجے ومشی دھر راو کو مہاراشٹر میں بی آر ایس پارٹی کا انچارج مقرر کیا ہے

 

بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے  ایک بھائی اور 9  بہنیں ہیں۔ بڑے بھائی کا نام رنگا راؤ ہے۔ رنگا راو کا سب سے بڑا بیٹا کلواکنٹلا ومشی دھر راؤ یے ۔ اور  2009 میں پرجا راجیم پارٹی کے ذریعہ سیاست میں داخل ہونے والے ومشی دھر راؤ کو اسمبلی ٹکٹ نہ ملنے سے مایوسی ہوئی ہے۔ چرنجیوی کے مداح کے طور پر، وہ ڈائی ہارڈ فین بنے رہے۔

 

اس کے بعد سرگرم سیاست سے دور رہنے والے ومشی دھر راؤ کچھ عرصے قبل چچا چیف منسٹر کے سی آر کے قریب ہوگئے۔  حال ہی میں ان کے والد رنگا راؤ کے نام پر ایک فاؤنڈیشن قائم کی گئی ہے اور انہوں نے سدی پیٹ شہر میں سماجی  خدمت کے پروگرام شروع کیے ہیں۔ ان کی سماجی خدمات سے یہ اطلاع مل رہی تھی کہ وہ سدی پیٹ سے مقابلہ کرنے والے ہیں

 

لیکن آج چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے انھیں مہاراشٹر میں پارٹی کا انچارج مقرر کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ ومشی دھر راو کی ایک بہن اور ایک چھوٹا بھائی ہے چھوٹا بھائی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتا۔جبکہ ان کی بڑی بہن رمیا فی الحال کانگریس پارٹی میں ہیں اور وہ وقتا فوقتا چیف منسٹر چندرشیکھرراو پر تنقید بھی کرتی رہتی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button