تلنگانہ
سابق چیف منسٹر تلنگانہ کا بھتیجہ زمین پر قبضہ کے کیس میں گرفتار
حیدرآباد۔ بی آر ایس سربراہ و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے بھتیجے کناراوکو اراضی پر قبضہ کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری سے قبل کناراو نے دو مرتبہ ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام رہا۔
عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد آج پولیس نے کناراو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ضلع رنگاریڈی عبداللہ پور میٹ منڈل کے منے گوڑہ میں واقع دو ایکر اراضی پر قبضہ کی کوشش کا کناراو اور اس کے ساتھیوں پر الزام ہے۔ اس سلسلہ میں 3 فروری کو آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔
پولیس نے اس معاملہ میں بعض ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا جب کہ کناراو مفرورتھا۔ آج اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔