تلنگانہ
تلنگانہ این ایس یو آئی کے سابق صدر بھارگو دیش پانڈے بی آر ایس میں شامل
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) میں دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ طور پر عادل آباد ضلع کے سینئر کانگریسی قائد اور سابق این ایس یو آئی صدر بھارگو دیش پانڈے نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔
اتوار کو حیدرآباد میں بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے انہیں گلابی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں خیرمقدم کیا۔
اس تقریب میں سابق وزیر و رکن اسمبلی ویملہ پرشانت ریڈی، سابق وزیر جوگو رامنا، رکن قانون ساز کونسل پوچم پلی سرینواس ریڈی، ارکان اسمبلی کووا لکشمی اور انیل جادھو، سابق رکن اسمبلی بالکا سمن اور حلقہ خانہ پور کے انچارج جانسن نائک سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔



