تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ کے لئے 4 ایڈیشنل ججس کا تقرر – ایڈوکیٹ غوث میراں محی الدین بھی شامل

تلنگانہ ہائی کورٹ کے لئے چار نئے وکلاء کو بطور ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کولیجیم کی سفارشات  کے بعد مرکزی حکومت نے صدر جمہوریہ کو تجویز بھیجی۔

 

صدر جمہوریہ نے ان تقرریوں کو منظوری دے دی، اور پیر کے روز مرکزی وزارت قانون نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے مقررہ ججس یہ ہیں:

 

ایڈوکیٹ غوث میراں محی الدین، ایڈوکیٹ سی چلاپتی راؤ، ایڈوکیٹ وی رام کرشنا ریڈی، ایڈوکیٹ جی پروین کمار۔ یہ تمام وکلاء ابتدائی طور پر دو سال کے لئے ایڈیشنل ججس کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جس کے بعد مکمل جج کے طور پر ترقی دی جائے گی۔

 

چیف جسٹس اے کے سنگھ ان چاروں سے ہائی کورٹ کی پہلی کورٹ ہال میں حلف لیں گے۔ ان تقرریوں کے بعد ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 30 ہو جائے گی، جب کہ اب بھی 12 نشستیں خالی رہیں گی ۔

 

غوث میراں محی الدین حیدرآباد کے بالانگر کے رہنے والے ہیں، 15 جولائی 1969 کو پیدا ہوئے۔ نیلور کے وی آر لاء کالج سے پانچ سالہ قانون کی تعلیم حاصل کی، پھر عثمانیہ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم مکمل کیا۔ 1993 میں بار کونسل میں رجسٹر ہوئے۔ سِول اور آئینی مقدمات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے والد محمد اسماعیل ایچ ایم ٹی میں مینیجر تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button