تلنگانہ

تلنگانہ شدید سردی کی لپیٹ میں – آصف آباد میں 8 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ

تلنگانہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کل تک جہاں درجۂ حرارت ڈبل ڈیجٹ میں تھا، وہیں آج کئی علاقوں میں سنگل ڈیجٹ تک گر گیا۔

 

کمرم بھیم آصف آباد ضلع میں آج کم از کم درجۂ حرارت 8.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ عادل آباد میں 10.2 ڈگری رہا۔ نرمل میں 11.7 ڈگری، کاماریڈی اور سنگاریڈی میں 12 ڈگری، جب کہ میدک، رنگا ریڈی اور سنگاریڈی کے دیگر علاقوں میں 13 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔

 

دارالحکومت حیدرآباد میں بھی سردی نے زور پکڑ لیا ہے۔ شہر کے ایچ سی یو، شیخ پیٹ اور شیرلنگم پلی علاقوں میں 13.4 ڈگری، راجندر نگر میں 14.7، گچی باولی میں 15، ماریڈ پلی میں 15.2، گاجولارامارم میں 15.7 اور نریڈمیٹ میں 15.9 تا 16.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

 

ریاست میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث ڈاکٹروں نے بزرگوں اور بچوں کو رات اور صبح سویرے گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button