بخار کی دوا کے استعمال کے بعد لڑکی کی موت۔ تلنگانہ کے میدک ضلع میں واقعہ

حیدرآباد: دوا کے استعمال کے بعد ایک معصوم لڑکی کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ میدک ضلع کے علاقہ اللہ دُرگ میں واقع بوڑگم جنگم کالونی میں پیش آیا۔ مقامی سدایا اور سایماں نامی جوڑے کے پانچ بچے ہیں جن میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔
گزشتہ دو دنوں سے بچوں کی طبیعت خراب تھی جس پر وایماں نے انہیں مقامی پی ایچ سی (پرائمری ہیلتھ سینٹر) سے ایک ماہ قبل لائی گئی بخار کی دوا پلائی جس کے بعد اس کی بیٹی پریہ نے قئے کی اور اس کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو بچوں سرینو اور ایشوریہ کی طبیعت بگڑ گئی۔
سایماں نے بتایا کہ ایک ماہ قبل بھی بچوں کو اسی طرح خرابی صحت کی شکایت ہوئی تھی اور تب بھی یہی دوا اس نے پلائی تھی اور بچوں کی صحت میں بہتری آئی تھی تاہم اب جب وہی دوا دوبارہ دی گئی تو بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔اس واقعہ پر کئی شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے
تفتیش شروع کر دی ہے۔ میدک ڈرگ انسپکٹر چندرکلا نے بتایا کہ بچوں کو پلائی گئی دوا کی بوتلوں کو تجزیہ کیلئے لیب روانہ کیا گیا ہے۔